12 اپریل، 2014، 6:48 PM

کیتھولک عیسائی رہنما

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا کی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر معذرت

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا کی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر معذرت

مہر نیوز/ 12 اپریل / 2014 ء :کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے جنسی زیادتی پر معذرت کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے غیر اخلاقی زیادتی پر معذرت کی ہے۔ پوپ فرانسس نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پوپ فرانسس نے پادریوں کی بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے، انہوں نے زیادتی پر معذرت بھی کی۔ان کا یہ بیان متاثرین کی جانب سے شکایت پر توجہ نہ دیئے جانے کیخلاف ناراضگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کیتھو لک چرچ کا دفاع کرتے ہوکہاتھا کہ یہ کارروائیاں چرچ پر حملہ ہیں ،اب کوئی ایسا نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں پادریوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر افسوس ہوا ہے۔
 

News ID 1835031

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha